ایران کے سعودیہ پرحملے غیر ضروری کشیدگی ہیں، یہ حملے تنازع کےحل کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچارہے ہیں: کورکمانڈرز کانفرنس

1 • 07 Apr 2026

کورکمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ ایران کے سعودی عرب پر حملے پرامن ذرائع سے تنازع کے حل کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 274 ویں کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ فورم نےمسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مادروطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ فورم نے شہدا کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے سعودی عرب کے پیٹروکیمیکل، صنعتی کمپلیکس پرحالیہ حملوں کی شدید مذمت کی اور تشویش کا اظہارکیا اور کہا کہ ایران کے سعودی عرب پر حملے پرامن ذرائع سے تنازع کے حل کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، سعودی عرب نے سنگین اشتعال انگیزیوں کے باوجود اب تک تحمل اور محتاط رویے کا مظاہرہ کیا ہے، سعودی عرب کے اس رویے سے ثالثی اور سفارتی حل کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پر حملے ایک غیر ضروری کشیدگی ہیں، اس نوعیت کےحملے اوربلاجوازجارحیتیں جاری پرامن کوششوں اور سازگار ماحول کو سنگین طریقے سے متاثرکرتی ہیں۔
More News