ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر: فائنل میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست

2 • 08 Mar 2026

ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر راؤنڈ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔

مصر کے شہر اسماعیلہ میں ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائیر کا فائنل انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ہوا پہلے کواٹر میں کوئی ٹئم گول نہ کرسکی، دوسرے کوارٹر میں انگلینڈ نے گول کرکے برتری حاصل کی جبکہ تیسرے کوارٹر میں انگلینڈ کے سیموئل ہوپر نے لگاتار دو گول کرکے پوزیشن مضبوط کرلی۔ پاکستان کے رانا ولید نے گول کرکے خسارہ کم کیا تاہم آخری کواٹر میں انگلینڈ نے چوتھا گول کرکے ٹائٹل جیت لیا۔ پاکستان کی ایونٹ میں دوسری پوزیشن رہی، پاکستان اس ایونٹ میں لگاتار چار میچ جیت کر پہلے ہی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر چکا ہے، ورلڈ کپ رواں سال 14 اگست سے بیلجیم اور نیدرلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
More News