دبئی پولیس نے بچےکے سڑک پر بائیک چلانے پر 38لاکھ روپے جرمانہ عائدکردیا

10 • 21 Feb 2026

دبئی پولیس نے بچے کے سڑک پر بائیک چلانے پر 50 ہزار درہم (38 لاکھ روپے) کا جرمانہ عائد کردیا۔

خلیجی اخبار کے مطابق دبئی ٹریفک پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران دو بچوں کو مین روڈ پر چار پہیوں والی کواڈ بائیک چلاتے دیکھا تو فوری طور پر انہیں روک لیا اور ان کے والدین کو طلب کرکے بائیک بھی ضبط کرلی۔ پولیس کی جانب سے 50 ہزار درہم 'جو پاکستانی روپے میں تقریباً 38 لاکھ روپے بنتے ہیں' جرمانہ بھی عائد کیا گیا ۔ دبئی پولیس نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنےکم عمر بچوں کو سڑکوں پر بائیک یا کسی بھی گاڑی چلانے کی اجازت نہ دیں کیونکہ یہ اقدام نہ صرف بچوں بلکہ دیگر شہریوں کے لیے بھی سنگین خطرہ پیدا کرسکتا ہے۔ دبئی پولیس نے واضح کیا ہے کہ جو کوئی بھی بچوں یا شہریوں حفاظت کو خطرے میں ڈالےگا، اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائےگی۔
More News