برطانیہ میں ہر بالغ شہری کو اے آئی ٹیکنالوجی کی تربیت دی جائے گی

6 • 28 Jan 2026

برطانیہ میں حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ہر بالغ شخص کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کی تربیت فراہم کی جائے گی۔

منٹ سے بھی کم وقت میں مکمل ہونے والے مختصر کورسزمیں لوگوں کوسکھایا جائے گا کہ کس طرح کام کے مقامات پر اے آئی ٹولزکو بہتر طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ڈپارٹمنٹ فار سائنس، انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق اس حکومتی اقدام کو بزنس ایکسپرٹ پینل اورٹریڈ یونینز کی حمایت حاصل ہے۔ تربیت کے نتیجے میں ورکرزکو معمول کے روزمرہ کاموں سے فراغت ملے گی اورزیادہ ہائی اسکلڈ نوکریاں پیدا ہوں گی، کورس مکمل کرنے والے افراد کو ورچوئل اے آئی فاؤنڈیشن بیج بھی دیا جائے گا۔ وزراء کا خیال ہے کہ برطانیہ جی سیون ممالک میں تیزی سے اے آئی کو اپنانے والا ملک بنے گا، جہاں ہر شعبے میں اے آئی کی مہارت رکھنے والے افراد کی مانگ ہے۔ تاہم ورکرز ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کے خدشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں، جیسا کہ میکابی تل ابیب کے فٹبال شائقین کے معاملے اور ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹس کے ٹول گروک پرتنقید سے ظاہرہوتا ہے۔ ٹیکنالوجی سیکریٹری لز کینڈل نے کہا کہ حکومت لوگوں کو اے آئی کے خطرات سے بچانے اوراس کے فوائد سے ہر فرد کو مستفید کرنے کے لئے اقدامات کرے گی۔