وقت ختم ، ایران جلد معاہدہ کرے ورنہ شدید حملہ کرینگے ، ڈونلڈ ٹرمپ

16 • 28 Jan 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر فوجی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے جلد معاہدہ نہ کیا تو شدید حملہ کریں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی طرف بہت بڑا بحری بیڑہ بڑھ رہا ہے، وینزویلا کی طرح اب بھی مکمل طور پر تیار ہیں، ضرورت پڑی تو طاقت اور تشدد کے ساتھ بھی مشن پورا کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ وقت ختم ہو رہا ہے، ایران مذاکرات کی میز پر آئے اور جوہری ہتھیاروں سمیت دیگر معاملات پر منصفانہ معاہدہ کرے۔