ایران میں شدید معاشی بحران ، ایک امریکی ڈالر 15 لاکھ ریال کا ہو گیا
16 • 27 Jan 2026
ایران میں شدید معاشی بحران کے باعث ایرانی ریال کی قدر میں تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 15 لاکھ ریال کا ہو گیا جو تاریخ کی کم ترین سطح ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایکسچینج کی دکانوں پر یہی شرح پیش کی جا رہی ہے ، ایران سخت بین الاقوامی پابندیوں اور کئی برسوں کی بدانتظامی کے باعث شدید معاشی دباؤ کا شکار ہے۔
ایرانی ریال کی قدر میں یہ کمی تہران میں دکانداروں کی جانب سے احتجاجاً دکانیں بند کیے جانے کے ایک ماہ بعد سامنے آئی ہے۔ اس احتجاج کی وجہ ایرانی ریال کی تیز گراوٹ اور خراب معیشت بتائی گئی تھی۔