ملک بھر سے 40 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
7 • 17 Jan 2026
دسمبر 2025 میں ملک بھر میں 40 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر سے 127 سیوریج نمونے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 87 منفی نکلے، سندھ میں 23 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا، خیبر پختونخوا میں 8، پنجاب میں 6 ماحولیاتی نمونے مثبت نکلے۔
علاوہ ازیں بلوچستان میں 2، اسلام آباد میں ایک ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی، 2025 میں پولیو کے کل 31 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔