ایک ڈرامے کا معاوضہ آلٹو کی قیمت سے بھی زیادہ ہے، مہک ملک

3 • 12 Jan 2026

ٹرانس جینڈر ڈانسر مہک ملک نے اپنے معاوضے سے متعلق حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک ڈرامے کا معاوضہ اتنا وصول کرتی ہیں جس سے ایک یا ڈیڑھ آلٹو گاڑی بآسانی خریدی جا سکتی ہے۔

انٹرویو میں میزبان کے سوال پر مہک ملک کا کہنا تھا کہ جس طرح یوٹیوبرزاپنی آمدن کا ذکرکرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ ماہانہ اتنی کمائی کرلیتے ہیں کہ اس سے ایک، دو یا تین آلٹو خریدی جا سکتی ہیں۔ بالکل اسی طرح وہ بھی ایک ڈرامے کا معاوضہ اتنا لے لیتی ہیں کہ اس سے ایک ڈیڑھ آلٹو کی قیمت پوری ہو جاتی ہے، دوران گفتگو میزبان نے مہک ملک سے اداکارہ نرگس کے معاوضے سے موازنہ کرنے کا سوال بھی کیا۔ اس پر مہک ملک نے کہا کہ ان کی نرگس سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی، اس لیے وہ ان کے معاوضے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتیں، تاہم مہک ملک نے واضح کیا کہ ان کا معاوضہ 20 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ مہک ملک کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ حاصل کی ہے اور صارفین ان کے معاوضے پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔