سائبیرین ہواؤں کا نیا سسٹم داخل، سندھ اور بلوچستان میں سردی کی شدت بڑھنے کا امکان
4 • 23 Dec 2025
بلوچستان کے شمال مشرقی اور وسطی علاقوں میں سائبیرین ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہوگیا جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک ڈگری، کوئٹہ میں 2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سردی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے، شہر میں جنوری کے پہلے دو ہفتے سرد ہوں گے۔