پاکستان کا بنگلہ دیشی طلباء کو اسکالر شپس فراہم کرنے کا اعلان
1 • 21 May 2026
پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور کا دوسرا مرحلہ 10 مئی 2026 کو ڈھاکہ میں شروع کیا گیا
پاکستان نے بنگلہ دیشی طلباء کو اسکالر شپس فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان آئندہ پانچ برسوں میں بنگلہ دیشی طلباء کو 500 سکالر شپس فراہم کرے گا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اگست 2025 کے دورہ بنگلہ دیش میں پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور کے دوسرے مرحلے کا آغاز 10 مئی 2026 کو ڈھاکہ میں ہو گیا ہے، ترجمان کے مطابق بنگلہ دیشی وفد اس کے تحت 3 ہفتے کیلئے پاکستان میں موجود ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں مثبت پیشرفت پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔