محمد عامر نے برطانوی شہریت حاصل کرلی
2 • 21 May 2026
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے مبینہ طور پر برطانوی شہریت حاصل کرلی ہے
محمد عامر نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کے برطانوی شہریت حاصل کرنے کا ذکر تھا۔
34 سالہ فاسٹ بولر نے 36 ٹیسٹ 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر کی اہلیہ پہلے ہی سے برطانوی شہریت رکھتی ہیں۔
2009 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور 2017 کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی پاکستانی ٹیم میں شامل محمد عامر اس سے قبل واضح کرچکے ہیں کہ وہ انگلینڈ کی جانب سے نہیں کھیلیں گےکیونکہ وہ پہلے ہی پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
محمد عامر نے2024میں انٹرنیشنل کرکٹ سے دوسری بار ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔