میرپور خاص: پسند کی شادی پر مخالفین نے لڑکےکی رشتہ دار 3 لڑکیوں کو اغوا کرلیا
1 • 19 May 2026
میرپور خاص میں مبینہ طور پر پسند کی شادی کرنے پر مخالفین نے لڑکےکی رشتہ دار 3 لڑکیوں کو اغوا کر لیا ۔
اہلخانہ نے الزام لگایا ہے کہ مخالفین کے 40 سے زائد مسلح افراد نے گھر پر دھاوا بولا اور تشدد کا نشانہ بنا یا، جس کے بعد لڑکے کی رشتہ دار تین لڑکیوں کو اغوا کرلیا۔
پولیس کے مطابق امتیاز منگنھار نامی نوجوان نے چند ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔