پاکستان ویمنز ٹیم کی ترکس اینڈ کیکوس آئی لینڈز کو 0-8 سے ہراکر فیفا سیریز میں تاریخی فتح

2 • 10 Apr 2026

فیفا سیریز میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں ٹرکس اینڈ کیکوس جزائر کو آٹھ صفر سے ہراکر تاریخی فتح حاصل کرلی۔

یہ پاکستان ویمن ٹیم کی انٹرنیشنل فٹبال میں سب سے بڑے مارجن سے فتح ہے۔ آئیوری کوسٹ کے شہر عابد جان میں فیفا سیریز میں پاکستان ویمن اور ٹرکس اینڈ کیکوس جزائر ویمن کی فٹبال ٹیموں کے درمیا ن میچ تھا جس میں پاکستان خواتین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ قومی ٹیم نے ابتدا سے ہی حریف پر دباؤ رکھا جس کے نتیجے میں پہلے ہاف کے اختتام تک چار صفر کی برتری حاصل کرلی گئی۔ گول زہمینہ ملک، اقصیٰ مشتاق، لیلیٰ بنارس اور مریم محمود نے کیے، دوسرے ہاف میں پاکستانی کھلاڑیوں نے تیز رفتار کھیل جاری رکھا اور مزید چار گول داغ کر میچ آٹھ صفر سے اپنے نام کرلیا۔ اس ہاف میں لیلیٰ بنارس اور اقصیٰ مشتاق نے مزید ایک، ایک گول کیا جب کہ دیگر دو گول نادیہ خان اور اسریٰ خان نے کیے ۔ یہ انٹرنیشنل ویمن فٹبال میں پاکستان کی سب سے بڑے مارجن سے فتح ہے، اس سے قبل پاکستان نے مالدیپ کو سات صفر سے ہرایا تھا۔
More News