پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش اور سردی کی شدت میں اضافے کا الرٹ جاری
4 • 15 Jan 2026
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش اور سردی کی شدت میں اضافے کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 16 سے 19 جنوری کے دوران مغربی ہواؤں کا سسٹم پنجاب میں داخل ہوگا۔
20 سے 23 جنوری کے دوران مری گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری اور بارش کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، فیصل آباد ، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن میں بھی بارش کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے لوکل گورنمنٹ، محکمہ صحت، ریسکیو، پولیس، محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کیا گیا۔