وزیراعظم نےکہا ہےکہ بات چیت ہوگی لیکن بلیک میلنگ نہیں ہوگی: طلال چوہدری
1 • 24 Dec 2025
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نےکہا ہےکہ بات چیت ہوگی لیکن بلیک میلنگ نہیں ہوگی۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی پوزیشن ہر گھنٹے بدلتی رہتی ہے۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے مؤقف میں ابھی وضاحت آنے دیں، بانی پی ٹی آئی خود دو دو تین تین باتیں کرتے ہیں۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےکہا ہےکہ بات چیت ہوگی لیکن بلیک میلنگ نہیں ہوگی۔
خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی ہے۔
اپوزیشن اتحاد کا کہنا ہےکہ سیاسی جماعتیں آئین کی بحالی، پارلیمانی اور سویلین بالادستی کے لیے اتفاق کریں تو تیار ہیں۔ پارلیمان، قانون کی بالادستی اور انسانی حقوق کی پاسداری پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ آئینی اور جمہوری اقدارکی مضبوطی کے لیے مذاکرات پر تیار ہیں۔