’پاکستان کی خاطر اپنا موبائل دے دیں‘، رضوان سے انگلینڈ میں رات ڈیڑھ بجے موبائل لیا گیا RSN احتجاج کا شوق نہیں، آج ہی پٹرولیم لیوی ختم کردیں تو مارچ منسوخ کر دیں گے: حافظ نعیم RSN ایک آسان سیٹنگ سے آپ اپنے اسمارٹ فون کی بیٹری لائف بہتر بنا سکتے ہیں RSN اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر ریڈ زون، توسیع شدہ ریڈ زون سیل کرنے کا فیصلہ RSN لاہور: مجھے شراب پلاکر زیادتی کی گئی، غیرملکی خاتون کا عدالت میں دیا گیا بیان منظر عام پر آگیا RSN ’ستھر ا پنجاب‘ کے فیلڈ مانیٹرنگ افسر کی ٹریکنک کیلئے باڈی کیم لگانے کا فیصلہ RSN تامل ناڈو کے سرکاری ہسپتالوں میں پیدا بچوں میں سونے کی انگوٹھیاں تقسیم RSN ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو آؤٹ کلاس کر دیا، سیمی فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گا RSN پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا اثر اشیائے خور و نوش کی قیمتوں پر بھی پڑنے لگا RSN ٹرائی سیریز سے قبل انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان جوز بٹلر دورہ پاکستان سے باہر RSN
تازہ خبریں

سول ہسپتال مٹھی میں 8 ماہ میں 480 نوزائیدہ بچے جاں بحق

15 • 08 Sep 2026

مٹھی کے سول ہسپتال میں 8 ماہ میں 480 نوزائیدہ بچے جاں بحق ہو گئے۔

تھر پارکر کے سول ہسپتال مٹھی میں رواں سال کے پہلے 8 مہینوں کے دوران غذائی قلت، کم وزن اور دیگر بیماریوں کی وجہ سے 480 نوزائیدہ بچے انتقال کر گئے ہیں۔ ہسپتال کے ریکارڈ کے مطابق جنوری سے اگست تک 2732 بچوں کو داخل کیا گیا، ماہانہ اموات کی شرح جنوری 70، فروری 39، مارچ 54، اپریل 47، مئی 65، جون 75، جولائی 69 اور اگست میں 61 بچے جاں بحق ہوئے۔ ریکارڈ سے مزید پتا چلا کہ اسی عرصے کے دوران 1387 بچوں کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کیا گیا، جبکہ 106 بچوں کو مزید علاج کے لیے دوسرے ہسپتالوں میں ریفر کیا گیا۔ خیال رہے کہ تھرپارکر میں غذائی قلت، کم عمری میں شادی، ماؤں میں غذائی قلت اور وبائی امراض بچوں کی اموات کی بڑی وجوہات ہیں۔ ذرائع کے مطابق سول ہسپتال مٹھی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے اس سنگین صورتحال پر مکمل معلومات فراہم کرنے سے گریز کیا اور ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالتے رہے۔ تھر پارکر میں صحت کی سہولیات اور غذائی قلت کے سنگین بحران کی عکاسی ہوتی ہے۔
More News