’پاکستان کی خاطر اپنا موبائل دے دیں‘، رضوان سے انگلینڈ میں رات ڈیڑھ بجے موبائل لیا گیا RSN احتجاج کا شوق نہیں، آج ہی پٹرولیم لیوی ختم کردیں تو مارچ منسوخ کر دیں گے: حافظ نعیم RSN ایک آسان سیٹنگ سے آپ اپنے اسمارٹ فون کی بیٹری لائف بہتر بنا سکتے ہیں RSN اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر ریڈ زون، توسیع شدہ ریڈ زون سیل کرنے کا فیصلہ RSN لاہور: مجھے شراب پلاکر زیادتی کی گئی، غیرملکی خاتون کا عدالت میں دیا گیا بیان منظر عام پر آگیا RSN ’ستھر ا پنجاب‘ کے فیلڈ مانیٹرنگ افسر کی ٹریکنک کیلئے باڈی کیم لگانے کا فیصلہ RSN تامل ناڈو کے سرکاری ہسپتالوں میں پیدا بچوں میں سونے کی انگوٹھیاں تقسیم RSN ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو آؤٹ کلاس کر دیا، سیمی فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گا RSN پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا اثر اشیائے خور و نوش کی قیمتوں پر بھی پڑنے لگا RSN ٹرائی سیریز سے قبل انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان جوز بٹلر دورہ پاکستان سے باہر RSN
تازہ خبریں

کورولوش عثمان کے اداکار سرحات مصطفیٰ کیلیچ 51 برس کی عمر میں چل بسے

16 • 07 Sep 2026

ترک ڈرامہ سیریل کورولوش عثمان میں میخائل کوسس کا کردار ادا کرنے والے معروف ترک اداکار سرحات مصطفیٰ کیلیچ گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

ترک میڈیا کے مطابق 51 سالہ اداکار کو 5 ستمبر کو استنبول کے ضلع کاگتھانے میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں ان کی دوست اوزلم ای نے مردہ حالت میں پایا۔ رپورٹس کے مطابق اوزلم ای 3 ستمبر سے اداکار سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی تھیں، تاہم رابطہ نہ ہونے پر وہ انہیں دیکھنے کے لیے گھر پہنچیں، جہاں انہوں نے اداکار کو ایک کمرے میں کرسی پر بے حس و حرکت پایا۔ اداکار کے سانس نہ لینے پر ایمرجنسی سروسز کو اطلاع دی گئی، جس کے بعد طبی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ان کے انتقال کی تصدیق کردی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی معائنے میں اداکار کے جسم پر کسی جسمانی حملے کے آثار یا کھلے زخم نہیں ملے۔ ان کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ اداکار کی دوست نے پولیس کو بتایا کہ سرحات مصطفیٰ کیلیچ لمفک کینسر کا سامنا کر رہے تھے۔ 1975 میں پیدا ہونے والے سرحات مصطفیٰ کیلیچ نے 1998 میں تھیٹر سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔ ان کی فلم کچ یوکوسو نے 2014 میں کانز فلم فیسٹیول میں ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ سرحات مصطفیٰ کیلیچ نے سوز، کورولوش عثمان، محمد فاتح سمیت متعدد مقبول ٹی وی سیریز اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور دنیا بھر میں مداحوں کی بڑی تعداد رکھتے تھے۔
More News