کندھ کوٹ: تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے سے 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
15 • 07 Sep 2026
کندھ کوٹ میں انڈس ہائی وے پر تیز رفتار مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ کندھ کوٹ کے سوکر موڑ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
لاشوں اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال تنگوانی اور تعلقہ اسپتال ٹھل منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق شدید زخمیوں کو سکھر منتقل کرنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔