لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

4 • 27 Aug 2026

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بادل برسانے والا نیا طاقتور سسٹم آج ملک میں داخل ہو گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج 27 اگست سے اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریباً 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب کراچی میں گرم اور مرطوب موسم برقرار ہے جبکہ سمندری ہواؤں کی رفتار کم ہو گئی ہے۔ شہر کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ، جنوب مغربی ہوائیں تقریباً 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ بھکر، دالبندین میں درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ، نور پور تھل، نوکنڈی، خیرپور اور بہاولنگر میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے اس سے قبل اسلام آباد، راولپنڈی اور پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید بارش کے باعث شہری سیلاب جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں اور سیاحوں کو بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز اور پہاڑی و نشیبی علاقوں میں خصوصی احتیاط کی ہدایت کی ہے۔ ادھر راولپنڈی اور اسلام آباد میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری شدید بارشوں کے باعث شہری معمولات متاثر ہونے پر راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
More News