لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

نیپال: سیلاب سے ہلاکتیں 162 ہوگئیں، غیر ملکیوں سمیت 570 افراد تاحال لاپتا

16 • 27 Aug 2026

کھٹمنڈو: نیپال میں سیلاب کے باعث ہلاکتیں 162 ہوگئیں جبکہ 570 سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں۔

نیپال کے ضلع راسووا میں گزشتہ روز اچانک آنے والے سیلابی ریلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 162 ہوگئی ہے جب کہ 579 سیاح لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ نیپال کے سیاحتی حکام کے مطابق لاپتا افراد میں 400 سے زائد غیرملکی بھی شامل ہیں جن میں 142بھارتی، 54 امریکی، 34 آسٹریلوی، 33 برطانوی، 24کینیڈین،17 ملائیشین اور 53 یوکرینی شہری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جنوبی کوریا، جنوبی افریقہ، پرتگال اور نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب چینی سرکاری میڈیا کے مطابق تبت کے علاقے گیرونگ میں مٹی کے تودے گرنے کے بعد 558 افراد لاپتا ہیں جن میں 260 غیرملکی شہری شامل ہیں جب کہ حادثات میں 3 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق سیلاب اور مٹی کے ریلے سے سرحدی علاقے میں گھروں، سڑکوں اور بجلی کے منصوبوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
More News