لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

امریکی فوجی ہیلی کاپٹر ٹیکساس میں گر کر تباہ، 2 اہلکار ہلاک

16 • 13 Aug 2026

امریکی ریاست ٹیکساس میں امریکی فوج کا اے ایچ-64 اپاچی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق فورٹ ہُڈ فوجی اڈے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر سیلاڈو کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوا۔ پولیس کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً 1 بج کر 33 منٹ پر سیلاڈو گاؤں کے جنوب میں واقع کھیتوں میں ہیلی کاپٹر کے ملبے کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ جائے وقوعہ پر پہنچنے والے اہلکاروں نے ملبے کے ساتھ بڑے پیمانے پر آگ بھی دیکھی۔ حادثے میں دونوں فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ حکام کی جانب سے حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر کی سرگرمی یا حادثے کی وجوہات کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت ان کے اہل خانہ کو اطلاع دینے کے بعد جاری کی جائے گی۔ یاد رہے کہ 2 ماہ قبل امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ بھی کیلیفورنیا میں گر کر تباہ ہوا تھا، جس میں سوار تمام 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
More News