لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

زیادہ چینی کھانے کا ایک اور بڑا نقصان دریافت

7 • 05 Aug 2026

ایسا مانا جاتا ہے کہ بہت زیادہ میٹھا کھانے سے ذیابیطس ٹائپ 2 کا سامنا ہو سکتا ہے، مگر اس کے ساتھ ساتھ اس عادت سے ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔

مگر اب زیادہ میٹھا کھانے کی عادت کا ایک اور بڑا نقصان دریافت ہوا ہے۔ جرنل نیوٹریشنز میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اگر آپ دمہ کے شکار ہیں تو چینی کا زیادہ استعمال اس مرض کی شدت کو بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے۔ درحقیقت زیادہ میٹھے سے مختصر المدت کے لیے پھیپھڑوں کا ورم زیادہ بدتر ہو جاتا ہے جس سے الرجی کے دورے کا خطرہ بڑھتا ہے۔ اس تحقیق میں چوہوں پر تجربات کیے گئے تھے جن کو معمول کی غذا کے ساتھ میٹھے دودھ تک رسائی فراہم کی گئی۔ محققین نے دریافت کیا کہ 2 ہفتوں بعد ہی چوہوں کو منفی اثرات کا سامنا ہونے لگا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اپنے طرز کی پہلی تحقیق ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ چینی کتنی جلدی ورم سے جڑی کیفیات کی شدت کو بدتر کر دیتی ہے۔ خیال رہے کہ دمہ بہت تکلیف دہ اور دائمی مرض ہوتا ہے جس کا ابھی کوئی علاج دستیاب نہیں بلکہ اس کی علامات کو کنٹرول کیا جاتا ہے۔ اس کے شکار افراد کو سانس کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس سے خود کو محفوظ رکھنا ضروری ہے۔ اس مرض میں پھیپھڑے متاثر ہوتے ہیں جس کے باعث سانس لینا اور روزمرہ کے کام کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ دمہ کے دورے کے دوران سانس کی نالی سوج جاتی ہے اور مسلز سکڑ جاتے ہیں، جس سے کھانسی اور سینے میں گھٹن جیسے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ محققین نے بتایا کہ جب بچے زیادہ میٹھا کھاتے ہیں تو ہم سوچتے ہیں کہ اس سے دانت متاثر ہوں گے یا وہ موٹاپے کے شکار ہو جائیں گے، مگر ہم دمہ کے بارے میں کبھی نہیں سوچتے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نتائج سے اس خیال کو تقویت ملتی ہے کہ میٹھے کا استعمال محدود کرنا چاہیے، خاص طور پر درمہ کے شکار افراد کو۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی ایک ایسا جز ہے جو ورم کو متحرک کرنے کا باعث بنتا ہے کیونکہ اس سے مدافعتی نظام کا توازن بدل جاتا ہے۔
More News