لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

4 • 02 Aug 2026

مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔ آج سندھ کے مختلف شہروں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی ، ٹنڈوالہ یار ،مٹیاری اورگرد و نواح میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی، کراچی، سانگھڑ ،ٹنڈو آدم اوراردگرد کے علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔ میرپورخاص اور تھرپار کر کے مختلف علاقوں میں بھی تیز بارش ہوئی ، حیدرآباد شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی اس کے علاوہ حیدرآباد اور گردو نواح میں مٹی کاشدید طوفان بھی آیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو اسلام آباد، کشمیر،سندھ، خیبرپختونخوا، پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، چند مقامات پر شدید موسلادھاربارش بھی ہوسکتی ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے،خیبرپختونخواکےدیر، سوات ، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، بونیر، کوہاٹ، کرم ، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، پشاور، مردان ،ہنگو ، ٹانک، لکی مروت،کرک ،ڈی آئی خان، بنوں اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے ،اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، قصور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، خوشاب، میانوالی ،سرگودھا، ساہیوال ، لیہ، بھکر، نورپور تھل، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، خانپور، ملتان، وہاڑی، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کراچی، تھرپارکر، حیدر آباد ، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، مٹیاری، جامشورو، شہید بینظیرآباد، گھوٹکی ، خیرپور، جیکب آباد، کشمور ، شکار پور، دادو،لاڑکانہ ،سکھر اور گردو نواح میں بھی بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے تا ہم ژوب،موسیٰ خیل ،بارکھان، کو ہلو،ڈیرہ بگٹی، ، نصیرآباد، جھل مگسی، سبی، لورا لا ئی، آواران،لسبیلہ ،خضداراور گردونواح میں بارش ہونے کی توقع ہے۔ کشمیر میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
More News