لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

کیا ناشتہ واقعی دن کی سب سے اہم غذا ہے؟ نئی تحقیق کے نتائج جانیں

7 • 26 Jul 2026

اکثر ناشتے کو دن کی سب سے بہترین غذا قرار دیا جاتا ہے اور ایک نئی تحقیق کے نتائج نے اس کی تصدیق کی ہے۔

امریکا کی ٹیکساس یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ناشتہ واقعی دن کی اہم ترین غذا ہے کیونکہ اس سے لوگوں کو دن بھر متوازن غذا استعمال کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس تحقیق میں ایسے 128 نوجوان افراد کو شامل کیا گیا تھا جو اکثر ناشتہ نہیں کرتے تھے۔ ان کو 3 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔ ایک گروپ کو ان کے معمول کے مطابق ناشتے سے دور رکھا گیا، دوسرے گروپ کو روزانہ ناشتہ 15 گرام پروٹین کے ساتھ کرایا گیا جبکہ تیسرے گروپ کا ناشتہ 30 گرام پروٹین پر مشتمل تھا۔ اس کے بعد ان افراد کو کہا گیا کہ وہ دن بھر جو بھی کھانا چاہتے ہیں، کھا سکتے ہیں۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ تینوں گروپس میں شامل افراد نے دن بھر میں لگ بھگ یکساں مقدار میں کیلوریز استعمال کی گئیں جو کہ اوسطاً 2300 کیلوریز تھیں۔ تحقیق کے مطابق مگر اہم بات یہ تھی کہ جو افراد ناشتہ کرتے تھے، وہ دن بھر میں فائبر، آئرن، زنک اور کولین کو زیادہ مقدار میں جزوبدن بناتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں جو افراد ناشتہ کرنے سے گریز کرتے تھے، وہ ناقص غذاؤں کا زیادہ انتخاب کرتے تھے اور صحت کے لیے مفید اجزا جیسے فائبر، آئرن اور زنک کو جسم کا حصہ نہیں بناتے تھے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ ناشتے میں زیادہ پروٹین استعمال کرنے والے افراد دن بھر میں 15 گرام پروٹین استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں زیادہ پروٹین، آئرن اور کولین کو جزوبدن بناتے ہیں۔ اسی طرح ناشتہ کرنے والے دونوں گروپس دن بھر میں چینی سے بنی اشیا کا بھی کم استعمال کرتے تھے۔ دن بھر میں زیادہ چکنائی اور میٹھے پر مبنی غذاؤں کا استعمال کم کرنے سے متعدد دائمی امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج امریکن سوسائٹی فار نیوٹریشن کے سالانہ اجلاس کے موقع پر پیش کیے گئے۔
More News