لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

ہارٹ اٹیک جیسے جان لیوا مرض کا خطرہ بڑھانے والی اہم وجہ دریافت

7 • 21 Jul 2026

ہارٹ اٹیک کا سامنا کسی فرد کو اس وقت ہوتا ہے جب دل کی جانب خون کا بہاؤ بہت زیادہ گھٹ جائے یا بلاک ہوجائے۔

عموماً شریانوں میں چکنائی، کولیسٹرول اور دیگر مواد کا اجتماع دل تک خون کے بہاؤ میں کمی کا باعث بنتا ہے۔ کولیسٹرول کے اجتماع کو plaque کہا جاتا ہے اور کئی بار اس کے باعث بلڈ کلاٹ کا سامنا ہوتا ہے اور خون کی روانی متاثر ہوتی ہے۔ اب دریافت ہوا ہے کہ موجودہ عہد میں بیشتر افراد کی پسندیدہ غذائی انتخاب ہارٹ اٹیک کے ایک چوتھائی کیسز اور موت کا باعث بنتا ہے۔ امریکن جرنل آف پرینیٹیو میڈیسن میں شائع تحقیق میں دریافت ہوا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کا استعمال ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ واضح رہے کہ الٹرا پراسیس غذائیں تیاری کے دوران متعدد بار پراسیس کی جاتی ہیں اور ان میں نمک، چینی اور دیگر مصنوعی اجزا کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جبکہ صحت کے لیے مفید غذائی اجزا جیسے فائبر کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔ الٹرا پراسیس غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیا، بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہیں۔ ان غذاؤں کو متعدد دائمی امراض جیسے امراض قلب، کینسر اور دیگر سے منسلک کیا جاتا ہے اور اب نئی تحقیق میں ان کا ایک اور نقصان سامنے آیا ہے۔ اس تحقیق میں 2019 میں کینیڈا میں امراض قلب کے ہزاروں کیسز کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی اور دیکھا گیا کہ مریضوں میں ہارٹ اٹیک، فالج اور دیگر امراض قلب کا خطرہ کیوں بڑھتا ہے۔ تحقیق میں دریافت ہوا کہ 23 سے 38 فیصد امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک اور فالج کے کیسز میں الٹرا پراسیس غذاؤں نے کردار ادا کیا۔ محققین نے بتایا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال میں 20 سے 50 فیصد کمی لانے سے ہر سال امراض قلب کے لاکھوں کیسز کی روک تھام ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال میں کمی لانے کے لیے اقدامات کیے جانے چاہیے۔ واضح رہے کہ الٹرا پراسیس غذاؤں میں نمک کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جس سے ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر سے خون کی شریانوں کو نقصان پہنچتا ہے اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اسی طرح ان غذاؤں میں چینی، چکنائی، ٹرانس فیٹ، کیلوریز اور پراسیس اجزا کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے جو جسمانی صحت کے لیے تباہ کن ہوتا ہے۔
More News