لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی اور تیز بارش، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

4 • 13 Jun 2026

خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی اور تیز بارش نے تباہی مچا دی، 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی اور تیز بارش نے تباہی مچا دی، 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ لاہور، فیصل آباد،جھنگ، چنیوٹ، سیالکوٹ، سمیت دیگر علاقوں میں بارش سےکئی علاقوں میں بجی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ تیز ہواؤں سے کئی مقامات پر درخت اور سولر پینل اکھڑ گئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بنوں میں آندھی اور موسلادھاربارش سے 4 افرادجاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوئے ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آندھی اور بارش سے مختلف علاقوں میں دیواریں، مکانات گر گئے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے ہدایات جاری کی ہیں کہ عوام خراب موسم میں خستہ حال عمارتوں سے دور رہیں، ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل فعال ہے۔
More News