لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

لاہور میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا،بجلی کا نظام بری طرح متاثر

4 • 11 Jun 2026

تیز آندھی اور طوفان سے 132 کے وی اور 11 کے وی کی لائنیں ٹوٹ گئیں،شہر کے متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے

لاہور کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔تیز آندھی اور بارش سےبجلی کا نظام بھی بری طرح متاثرہوا،شہر کے مختلف علاقوں میں 300 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق چائنہ چوک، مال روڈ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ، شادمان، گلبرگ، کلمہ چوک، برکت مارکیٹ، جوہر ٹاؤن اور ٹاؤن شپ سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ بارش اور تیز آندھی کے باعث شہر کے مختلف مقامات پر درخت گرنے کے واقعات بھی پیش آئے۔ کینال روڈ پر ڈاکٹرز اسپتال کے قریب ایک درخت گاڑی پر آ گرا، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کینال روڈ پر شیخ زید اسپتال اور گارڈن ٹاؤن کے قریب بھی درخت گر گئے۔ کینال روڈ پر ہی نہر پل پر تیز آندھی کے باعث درخت ٹریفک وارڈن کے کیبن پر گرگیا، درخت گرنے سے کیبن کے شیشے میں دراڑیں آ گئیں۔ جبکہ ٹریفک سنگل کا پول بھی ٹوٹ گیا اور ٹریفک وارڈن کی موٹر سائیکل درخت تلے دب گئی۔ علاوہ ازیں تیز آندھی اور طوفان سے 132 کے وی اور 11 کے وی کی لائنیں ٹوٹ گئیں،شہر کے متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔ٹاؤن شپ، ساندہ، اسلام پورہ،مسلم ٹاؤن کے علاقے بجلی سے محروم ہیں ،گلبرگ، اقبال ٹاؤن،کینٹ کےمتعدد علاقے  بھی بجلی سے محروم ہیں ۔اس کے علاوہ گلشن راوی،ہربنس پورہ، دھرم پورہ میں بھی بجلی غائب ہے۔
More News